سیّد محمد غوث نام، بالاپیر لقب، سیّد زین العابدین بن سیّد عبدالقادر ثانی گیلانی اوچی کے فرزند رشید تھے۔ آپ کے والدِ ماجد راہِ ناگور میں قزاقوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے تھے۔ اس لیے اپنے جدِ امجد کے زیرِ سایہ تعلیم و تربیت پائی۔ اُنہی کے مرید و خلیفہ بھی تھے۔ مشائخ قادریہ میں صاحب ارشاد بزرگ ہوئے ہیں علم و فضل اور عبادت و ریاضت میں بے نظیر تھے۔ جدِ امجد کی وفات کے بعد اپنے چچا زاد بھائی سیّد حامد گنج بخش سے سجادہ نشینی و دستار بندی کے امور میں ناراض ہوکر اوچ سے نقلِ مکان کرکے پنجاب کے ایک معروف قصبہ ستگھرہ میں آکر سکونت پذیر ہوگئے تھے۔ اسی مقام پر ۵؍شوال ۹۵۹ھ میں بعہدِ اسلام شاہ بن شیر شاہ سوری وفات پائی۔ ساداتِ گیلانی ستگھرہ آپ کی اولاد سے ہیں۔
شد چو در خلد بریں منزل گزریں داں وصالش میر مہدی مستقیم ۹۵۹ھ
|
|
آں محمد غوث پیرِ دستگیر نیز صادق شاہِ بالا پیرِ پیر
|