حضرت سید محمد بن سید مبارک بن سید محمود کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ سید محمد بن سید مبارک بن سید محمود کرمانی ہیں، آپ نے سیرالاولیاء ایک کتاب لکھی ہے جس میں مشائخ چشت کے حالات لکھے گئے ہیں، آپ زمانہ طفولیت ہی میں خواجہ نظام الدین اولیاء سے بیعت ہوئے اور شیخ کی بعض مجالس میں شرکت کی سعادت بھی حاصل کی، شیخ کی وفات کے بعد شیخ کے بعض خلفاء سے مستفیض ہوئے خصوصاً شیخ نصیرالدین محمود چراغ دہلوی سے آپ اکثر اپنے شیخ خواجہ نظام الدین اولیاء کو خواب میں دیکھا کرتے تھے، آپ نے کئی مرتبہ تجدید بیعت کی ہے، آپ کے والد، چچا اور دادا یہ سب لوگ خواجہ نظام الدین اولیاء کے رشتہ دار تھے، آپ نے اپنی کتاب سیرالاولیاء میں جو کچھ لکھا ہے وہ اپنے آباء و اجداد ہی کے ذریعہ اور واسطہ سے لکھا ہے، اللہ آپ پر رحمتیں نازل کرے۔
اخبار الاخیار