حضرت سید شاہ محی الدین ویلوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
سید شاہ محی الدین دیلوری۱۲۰۷ھ بمطابق ۱۷۹۳ءمیں پیدا ہوئے ۔عارف بزرگ،عالم اجل اور حافظ قرآن تھے۔فقہ،حدیث اور تفسیرمیں کامل مہارت رکھتے تھے۔دیلور میں ایک مدرسہ تعمیرکیا ۔ہمیشہ طلباء کی تدریس میں مشغول رہتے ۔علاقہ مدراس میں علم کی جو روشنی ہے وہ سب ان کے فیض عام کی جھلک ہے،تصانیف کثیرہ کے مالک تھے۔ان میں جواہر الحقائق ،فصل الخطاب ،اور جواہر السلوک وغیرہ مشہورو معروف ہیں ۔۳ محرم الحرام ۱۲۸۲ھ کو مدینہ طیبہ علی صا حبہاالصلٰوۃ والتحیتہ میں رحلت فرمائی ۔ان کے بڑے صاحب زادے مولوی رکن الدین ان کے جانشین ہوئے۔