آپ شیخ عبدالقادر ثانی کے دوسرے بیٹے تھے، جو اپنے والد کی زندگی ہی میں عالمِ جاودانی کی طرف کوچ کرگئے، آپ کی والدہ صالحات اور قانتات میں سے تھیں، آپ کے ایک صاحبزادہ میر سید محمد تھے جو آپ کی وفات کے بعد اپنے دادا کی زیر تربیت رہ کر دادا کے منظورِ نظر رہے، شاہ اللہ بخش اور ان کے دوسرے بھائی جو لاہور میں رہتے تھے یہ میرسید محمد کے بیتے اور سید زینُ العابِدین کے پوتے تھے، شاہ اللہ بخش اخلاق حمیدہ اور پاکیزہ اوصاف کے حامل تھے، 994ھ میں انتقال فرماگئے۔
اخبار الاخیار