سید زندہ علی سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
آپ کا نسب حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ سے ملتا ہے،والد بزر گوار کا اسم گرامی سید عبد الکریم بن سید صفی الدین بن سید میراں محمد شاہ بخاری تھا اور ان کے ہی مرید و خلیفہ تھے،آپ کو زندہ امام بھی کہا جاتا ہے۔
آپ بہت خدا پرست اور ولی صاحب کرامت تھے،آپ کی اولاد لاہور میں موجود ہے،نہایت متقی اور پرہیز گار تھے،جہاں آپ کے والد کا مقبرہ ہے پہلے وہاں کا پانی بہت کھارا تھا مگر آپ کی دعا سے یہ پانی شیریں ہوگیا تھا، جس کنویں کا پانی کھاری شیریں ہوگیا تھا اس کی اینٹیں کرم شاہ گدی نشین نے کھو د ڈالیں تھیں،آپ کے دو صاحبز ادے تھے،۱سید اچھا شاہ۲سید مہجہ شاہ اور دونوں لاولد گئے۔
خزینتہ الا صفیاء،جلد دوم صفحہ گیارہ پر آپ کے متعلق مفتی صاحب تحریر ہیں کہ،شیخ عابد و زاہد و متقی و جامع سیا دت و نجا بت و شرافت بودو سلسلہ ارادت بخدمت آبائے کرام خود داشت۔
آپ کا مزار حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے بالمقابل ایڈ ورڈ روڈ پر واقع ہے،ساتھ ہی ایک مسجد بھی ہے،مقبرہ اونچی جگہ پر دونوں سڑکوں کے اتصال پر واقع ہے،مفتی غلام سرور لاہور ی نے تاریخ وفات اس طرح لکھی ہے۔
زندہ علی ولی خدا مرشد و رہنما ئے خاص وعام
گو،زہے آفتاب عالم تاب، سال تولید آں ذوی الا کرام
باز لفظ معظم آمد باد بہر تولید آں ذوی الا کرام
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)