یربوع اشعث بن سلیم رضی اللہ عنہ
یربوع اشعث بن سلیم نے اپنےوالدسے،انہوں نےبنویربوع کےایک آدمی سے،ابویاسر نے عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےیونس سے،انہوں نےابوعوانہ سے،انہوں نے اشعث سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نے یربوع کےایک آدمی سے روایت کی کہ وہ حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضرہوئےآپ لوگوں سےفرمارہےتھے،دینےوالےکاہاتھ اونچاہوتاہے، خواہ تواپنی ماں،باپ،بھائی،بہن یااپنےقریب تررشتہ داروں کودے،پھرایک آدمی نے گزارش کی، یارسول اللہ!یہ بنوثعلبہ بن یربوع ہیں،جنہوں نےفلاں قبیلےکونقصان پہنچایاہے،آپ نےفرمایا، کوئی آدمی دوسرے پرزیادتی نہ کرے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)