ہبۃ اللہ بن احمد بن معلی بن محمود طرازی: لقب شجاع الدین تھا۔فقیہ متجر، اصولی مناظر،فارس، میدان بحث تھے،دور دور سے طلباء آکر آپ سے فیضیاب ہوتے تھے،دمشق میں آئے اور فقہ جلا الدین عمر خبازی سے حاصل کی،شرح جامع کبیر،شرح عقیدہ طحاوی،تبصرۃ الاسرار شرح منار تصنیف کیں اور ۶۷۱ھ[1]میں وفات پائی۔طرازی بضتحۂ طاء طراز کی طرف منسوب منسوب ہے جو ترکستان میں ایک شہر کا نام ہے۔’’آرائش زمانیاں‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ ولادت ۶۷۱ھ وفات ۷۳۳ھ
حدائق الحنفیہ