حسین بن سلیمان بن فزارہ بن بدر بن محمد کفرئی دمشقی: شہر کفریہ کے جو ملک شام میں دمشق کے پاس واقع ہے،رہنے والے تھے۔بڑے قاری اور عالم فاضل،فقیہ محدث تھے،چنانچہ ساتوں قراء تیں علی عبد الدائم سے پڑھیں اور حدیث کو ابن عبد الدائم سے سنا۔اپنی عمر تدریس و افتاء میں گزار کر ۷۱۹ھ میں وفات پائی۔’’سحاب رحمت‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)