حسین بن حفص فضل بن یحییٰ ہمدانی الاصفہانی : فقیہ جید اور محدثین کے طبقہ کبا عاشرہ میں سے صدوق تھے۔ مسلم و ابن ماجہ نے آپ سے روایت کی ۔ ابو محمد کنیت تھی ۔فقہ امام ابو یوسف سے حاصل کی۔چونکہ آپ امام ابو حنیفہ کے مذہب ہی پر فتویٰ دیا کرتے تھے اس لیے امام موصوف کی فقہ اصفہا ن کے ملک میں انہیں کے ذریعہ سے شائع ہوئی ۔ مدت تک آپ اصفہان کے قاضی رہے ۔کہتے ہیں کہ آپ کو ایک لاکھ درم سالانہ کی آمدنی تھی مگر زکوٰۃ آپ پر بالکل واجب نہ ہوتی تھی کیونکہ آپ کل آمدنی کو فقہاء و محدثین پر ایثار کر دیتے تھے۔ وفات پر آپ کی ۲۱۰ھ یا ۲۱۱ھ میں ہوئی ۔
(حدائق الحنفیہ)