ابن عایش الجہنی رضی اللہ عنہ،جعفرنے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکربن ابوشیبہ سے،انہوں نے حسن بن
موسیٰ سے،انہوں نے شیبان سے، انہوں نے یحییٰ بن ابن کثیرسے،انہوں نے محمدبن ابراہیم سے،انہوں نے ابوعبداللہ سے روایت کی کہ انہیں ابنِ عائش نے بتایاکہ رسولِ
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مخاطب کرکے فرمایا،اے ابن عایش!کیامیں تمھیں بتاؤں کہ شیطان سے پناہ مانگنے کے لیے بہترین دُعاکون سی ہے،میں نے عرض
کیایارسول اللہ!ضرورارشادفرمائیے،فرمایا،معوذتین۔