ابنِ عباس،ابوالقاسم یعیش بن صدقہ نےباسنادہ ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے قتیبہ سے، انہوں نےسفیان سے،انہوں نےزہری سے،انہوں نے سلیمان بن یسارسے،انہوں
نے ابنِ عباس سےروایت کی کہ بنوخشعم کی ایک عورت نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےاس صبح کوجب لوگ حج کے لئے اکٹھےہورہےتھے،دریافت کیاکہ حج بیت اللہ میرے
والدپربھی ،جوکافی بوڑھے ہیں، فرض ہےلیکن ان کے پاس سواری نہیں،کیامیں ان کی طرف سے حج کرسکتی ہوں،فرمایا،ہاں، ایسا کرنادرست ہے۔
اوریہ واقعہ اول الذکرسےمختلف ہے،کیونکہ آپ کےحین حیات میں واقع ہواہےاوریہ ایک بوڑھےکاقصہ ہے،جس کےپاس سواری نہ تھی،اوراول الذکرمیں وہ واقعہ ایام حج میں
ایک ایسے آدمی کوپیش آیا،جومصروفِ جہاد تھا،اوریہ اس سے مختلف ہے،واللہ اعلم۔