ابن عصام اشعری رضی اللہ عنہ،شامی شمارہوتےہیں،ان سے ابن محیریزنے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس عورتوں پرلعنت بھیجی،(۱)دروغ
گو(۲)جادوگرنی(۳)عورتوں کے بالوں کوجوڑنے والی(۴)ایک عورت کے بال دوسرے کے بالوں میں پیوندکرانےوالی(۵)دانتوں کوتیزکرنےوالی(۶)دانتوں کوتیزکرانےوالی(۷)بالوں
کوتاؤدینےوالی(۸)تاؤدلانے والی (۹) سوئی سےجسم پرنشان بنانےوالی(۱۰)اوربنوانےوالی،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔