ابنِ جعدیہ رضی اللہ عنہ،ان کی صحبت کاعلم نہیں،ان سے محمدبن کعب نے روایت کی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اللہ نے تم سے تین امورکوپسندکیاہے،اللہ
کی عبادت کرو،اس سے کسی کوشریک نہ کرواورسب مل کراللہ کی رسی کومضبوطی سےپکڑو،اللہ اوراپنے حکم کی اطاعت کرو،اور اس بات کوناپسندکیاکہ زیادہ سوال کرو،اورمال
کوضائع کرو،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔