ابنِ جمیل رضی اللہ عنہ،ابوہریرہ کی حدیث میں ان کا ذکرہے،یحییٰ بن محموداورعبدالوہاب بن ابی حبہ نے باسنادہماتامسلم بن حجاج زہیربن حرب سے،انہوں نے علی بن
حفص سے،انہوں نے ورقاء سے،انہوں نے ابن زنادسے،انہوں نے اعرج سے،انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمررضی اللہ عنہ
کوجمیع صدقات کے لیے بھیجا،لیکن ابن جمیل خالدبن ولیداورحضرت عباس نے ادائیگی سےانکارکردیا،حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کیاابنِ جمیل کوزکات دینااس لیے
ناگوارہے کہ وہ غریب تھا،اوراب امیرہوگیاہے،خالدبن ولیدسے زکات مانگنا،توبےانصافی ہے،اس نے تو راہ حق میں تیاری کے لیےزرہ رہن رکھ دی ہے،رہ گیاعباس،وہ
میراعزیزرشتہ دارہے،میں اس کی طرف سے دوگنااداکروں گا،دونوں نے ذکرکیاہے۔