ابن خالد بن سنان عبسی رضی اللہ عنہ،ابن ِجریج سےمنقول ہے،کہ انہوں نے کئی آدمیوں سےخالد بن سنان کاقصہ سُنا،حضورصلی اللہ علیہ وسلم جب بھی ان کے بیٹے
کودیکھتےتوانہیں بھتیجاکہہ کربلاتے حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اورکسی کواس لفظ سے مخاطب نہیں فرمایا،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔