ابنِ نضلہ رضی اللہ عنہ،ابومنصور بن مکارم بن احمد مؤدب نے باسنادہ معانی بن عمران سے،انہوں نے اوزاعی سے،انہوں نے ابوعبید حاجب سلیمان بن عبدالملک سے،انہوں
نے قاسم بن مخیمرہ سے، انہوں نے ابن نضلہ سےروایت کی،لوگوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی،یارسول اللہ قحط کے غلوں کانرخ مقرر فرمادیجئے،آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاخدانے اس قحط کے بارے میں جوتم میں نمودارہواہے،نہیں بتایااوراس کے بارے میں مجھے کوئی ہدایت نہیں دی، اس لیے اللہ کے فضل
کاسوال کرو،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔