ابنِ قسحم رضی اللہ عنہ،مسعربن کدام نے ابوبکربن حفص سےروایت کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدرکےدن یہ آیت تلاوت فرمائی،"
وسارعواالٰی مغفرۃ من ربکم و جنتہ عرضھا السمٰوات والارض"،
یہ سُن کرایک انصاری ابن قسحم نے پوچھا،یارسول اللہ میرے اور اس کےدرمیان کتنافاصلہ ہے،تاکہ میں اس میں داخل ہوجاؤں،فرمایا!کفارکےلشکرکامقابلہ کرو اورفرمان
الٰہی کی تصدیق کرو،ان کے ہاتھ میں چندکھجوریں تھیں،جوانہوں نےپھینک دیں اورصفوں میں گھس گئے،تاآنکہ شہیدہوگئے،ابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔