ابنِ زمل جہنی،انہیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع نصیب ہوا،ان سے ابومشجعہ نے روایت کی،محمدبن عمرمدینی نے کتابتہً حسن بن احمدسے،انہوں نے ابونعیم
احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان بن عطاقرشی حرانی سے،انہوں نے مسلمہ بن عبداللہ جہنی سے،انہوں نےاپنے چچاابومشجعہ بن ربعی جہنی سے،انہوں نےابنِ زمل جہنی
سےروایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعداز نمازِصبح،قبلہ رُخ رہ کرہی"
سبحان اللہ وبحمدہ استغفراللہ،ان اللہ کان توابا"
سترمرتبہ پڑھتے، اورپھرنمازیوں کی طرف منہ کرکےان سے ان کےخواب دریافت فرماتے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم خوابوں میں دلچسپی لیتے تھے،اسی طرح کےایک
موقعہ پرابنِ زمل نے اپناخواب بیان کیا، اورحدیث بیان کی،ابنِ مندہ نے ان کانام عبداللہ بن زمل لکھاہے،ابونعیم اورابوضحاک نے ان کا ذکرکیاہے،ہم ان کے بارے
میں پہلے بحث کرچکے ہیں،اورصحیح ابن زمل ہے،دونوں نے ان کاذکر بھی کیاہے۔