ابن الدحداح،ایک روایت میں ابن الدحداھہ ہے،کئی آدمیوں نے اسنادہم تا ابوعیسیٰ ترمذی، محمود بن غیلان سے،انہوں نے ابوداؤدسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے سماک
سے،انہوں نے جابر بن عبداللہ سے روایت کی کہ وہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابن الدحداح کاجنازہ پڑھنے جارہےتھے،حضورصلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے
پرسوارتھے،درمیانہ رفتارسےجارہےتھے،اورہم سب آہستہ آہستہ آپ کے اردگردچل رہے تھے،اورجراح نے سماک سے،انہوں نے جابربن سمرہ سےروایت کی کہ حضورصلی اللہ
علیہ وسلم ابن الدحداح کے جنازے کے پیچھےپیادہ چل رہے تھے اورواپسی پرآپ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑےپرسوارتھے،ابوعیسیٰ نے اس حدیث کوحسن صحیح لکھا ہے۔
ابنِ اثیرلکھتےہیں،جب ابوعیسیٰ نےان کی وفات اورحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی نمازجنازہ صحیح قراردیا ہےتوابوموسیٰ نے اسےمختلف فیہ کیسےکہاہے۔