ابن الحنظلیہ انصاری رضی اللہ عنہ،حجازی تھے،ابومحمد بن ابوالقاسم دمشقی نے اذناً ابوالقاسم بن سمرقندی سے،انہوں نے ابوالحسین بن ثقورسے،انہوں نے مخلص
سے،انہوں نے عبداللہ بن محمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے عبادہ بن محمدبن عبادہ بن صامت سے،انہوں نے ایک شخص سے،جوامیرمعاویہ کی گاردمیں تھا،سناکہ
امیرمعاویہ کوایک گھوڑا پیش کیاگیا،انہوں نے ابن حنظلیہ نامی ایک انصاری سے مخاطب ہوکرپوچھا،بتاؤ،تم نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سےگھوڑےکے بارے میں
کیاسُناہے،اس نے جواب دیا،خدانے گھوڑوں کے ماتھے پرقیامت تک کے لیے خیراور بھلائی لکھ دی ہے،اوران کے پاسبان،ان کے سوارہیں،اوران پرانفاق کرنے والے کی مثال
ایسی ہے،جیسےکسی نے ہاتھ کھول رکھاہو،اوراسےبندنہ کرے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔