ابن الاسقع البکری،ان سے ان کے مولیٰ نے روایت کی،امام بخاری کے نزدیک یہ مرسل ہے،حجاج ابن جریج سے،انہوں نے عمروبن عطاسے،انہوں نے ابن الاسقع البکری کے
آزادکردہ غلام سے(یہ وہ آدمی ہے جس نے ابن الاسفع سے صحیح روایت کی)روایت کی کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں تشریف لائے اورمہاجرین کے فضائل بیان
فرمارہےتھے،ایک شخص نے دریافت کیا، یارسول اللہ!قرآن کی سب سے بلندمرتبہ آیت کون سی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، آیت الکرسی،مسلم بن خالدنے ابنِ
جریح سے،انہوں نےاسقع سےروایت کی،ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔