ابن القشب ازدی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں وصولی زکات پرمقررفرمایاتھا،ابوالفرج بن ابوالرجاء اورعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہما مسلم بن
حجاج سے،انہوں نے اسحاق بن ابراہیم اورعبدبن حمیدسے،انہوں نے عبدالرزاق سے،انہوں نے معمرسے،انہوں نےزہری سے،انہوں نےعروہ سے،انہوں نے ابوحمیدساعدی سے،روایت
کی،کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے بنوازد کے ابن اللبتیہ کووصولی صدقات کے لیے مقررفرمایا،وہ بعدازوصولی آئے،اورکچھ مال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
پیش کیااورکہا،یہ بیت المال کاہے،اوریہ مال میراہے،جومجھے بطورہدیہ پیش کیاگیاہے،فرمایا،تم اپنے ماں باپ کےگھرکیوں نے بیٹھے رہےاوردیکھتےکہ لوگ تمھیں ہدیے
پیش کرتے ہیں یانہ،ایک روایت میں ان کانام عبداللہ ہے،ہم ان کاذکرپہلے کرآئے ہیں، ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔