محب الدین ابو الثناء محمود بن محمد بن محمود بن خلیل بن اجاتدمری الاصل حلبی ثم القاہری کاتبالاسرار الشریفہ بالممالک الاسلامیہ المعروف بہ ابن اجا: محدث اور عالم فاضل تھے۔بقول سخاوی ۸۵۴ھ مین حلب میں پیدا ہوئے۔۸۸۸ھ تک قاہرہ میں تحصیل علم میں مشغول رہے پھر بیت المقدس کی زیارت کرتے ہوئے حلب واپس ہوئے جہاں رمضان۸۹۰ھ میں قاضی مقرر ہوئے۔۹۰۰ھ میں حج کیا، واپسی پر سلطان غوری[1]نے طلب کیا اور قاہرہ میں کاتب السر مقرر ہوئے۔۹۲۰ھ میں پھر حج پر تشریف لے گئے۔جار اللہ بن فہد نے ان سے حدیث میں استفادہ کیا۔ ۹۲۲ھ میں غوری کے قتل تک حلب میں اس کے ساتھ رہے اور وہیں ۹۲۵ھ رمضان کے پہلے عشرے میں وفات پائی۔
ان کے والد محمد بن محمود بن خلیل بن اجاء اصل میں قونیہ کے رہنے والے تھے۔۸۲۰ھ میں حلب میں پیدا ہوئے۔بڑے بہادر،شہسوار،حافظ قرآن، فقیہ،نحوی،اصولی اور فاضلِ علوم تھے،قاہرہ چلے گئے جہاں دولت چرکیسہ میں قاضی عسکر مقرر ہوئے اور طبقات الحنفیہ تین جلدوں میں تصنیف کی،حلب میں ۸۸۱ھ میں انتقال ہوا۔
1۔ سلطان الملک الاشرف ابو نصر قانصوہ بن عبداللہ چرکسی المشہور با لغوری(۹۲۲۔۸۵) دولت چرکیہ کا آخری حکمرا تھا۔
(حدائق الحنفیہ)