حسین بن عبداللہ توقانی: حسام الدین لقب تھا اور ابن المدرس کے نام سے مشہر و معروف تھے،بڑے نیکو کار اور ہمیشہ عبدت و تدریس میں مشغول رہتے تھے۔علم عبدالرحمٰن موید زادہ اور خواجہ زادہ سے پڑھا۔پہلے بروسا میں پھر آٹھ مدارس میں سے ایک کے مدرس مقرر ہوئے بعد ازاں اور نہ اور بروسا میں مدت تک قاضی رہے۔حواشی شرح وقایہ اور شیخ عبدالقاہر جرجانی کی مأتہ عامل کی شرح نہایت عمدہ تصنیف فرمائی اور حواشی شرح تجرید سید شریف اور نیز کتاب اسباب قوس قزح پر تعلیقات لکھے۔ایک رسالہ استخلاف الخطیب اور ایک رسالہ جواز ذکر جہر میں تصنیف کیا اور محمد بن ابراہیم نکساری وغیرہ نے آپ سے علم پڑھا اور ۹۲۶ھ میں قسطنطیہ میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)