محمد الشہیر بہ ابن امیر الحاج حلبی: شمس الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام اجل،فاضل،محقق،فقیہ محدث مفسر،فائق براقران،علامۂ زمان تھے۔علوم ابن ہمام وغیرہ فضلاء وکملاء سے حاصل کیے اور قدس میں مسند افادت پر متکی ہوکر تنشیر علوم و تصنیف کتب میں مشغول رہے،ذخیرۃ فقہ فی تفسیر سورۃ العصرحلیۃ المحلی شرح منتیہ المصلی اور شرح مقد مہ ابی اللیث وغیرہ آپ کی مشاہیرتصنیفات سے ہیں۔ وفت اپ کی ۸۷۶ھ میں ہوئی۔’’علامۂ خلق‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)