ناصر الدین محمد بن عبدالرحیم بن علی بن حسین بن محمد بن عبد العزیز بن محمد مصری المعروف بہ ابنِ فرات مؤرخ،مدرس اور محدث تھے۔قاہرہ میں ۷۳۵ھ میں پیدا ہوئے۔ان کی تصانیف میں سے تاریخ الدول والملوک جو چاتھی سے آٹھوی صدی ہجری کے تفصیلی حالات پر مشتمل ہے،شائع ہو چکی ہے۔عید الفطر کی رات ۸۰۷ھ میں وفات پائی۔ان کے والدعز الدین ابو محمد عبد الرحیم بن علی فرات متوفی۲۲؍ذی الحجہ ۷۴۱ھ بھی مدرس،مفتی اور قاضی تھے۔ناصر الدین محمد بن فرات ۷۵۹ھ میں قاہرہ میں پیدا ہوئے۔امام معمر مسند،محدث اورمؤرخ تھے۔ طلب علم میں دور دروز کا سفر کیا۔اپنے والد اور حسین بن عبد الرحمٰن بن سباع تکرینی وغیرہ سے سماعت کی،ان کی تصانیف میں سے تذکرۃ الانام،منظومۃ الفرائد اور نخبۃ الفوائد مشہور ہیں۔آخری ذی الحجہ ۸۵۱ھ میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)