احمد بن علی بن احمد ہمدانی کوفی المعروف بہ ابنِ فصیح:ابو طالب کنیت اور فخر الدین لقب تھا۔کوفہ میں ۶۸۰ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے وقت کے امام علامہ اور جامع علومنقلیہ و عقلیہ تھے۔آپ کے حسن سفناقی صاحبِ نہایہ سے حاصل کیا۔ بغداد اور دمشق میں تدریس و تعلیم کو جاری کیا اور فتوے دیتے رہے۔نظم الکنز، نظم النافع،نظم السراجیہ فرائض میں،نؔظم المنار اصولِ فقہ وغیرہ میں کتابیں تصنیف کیں اور آپ سے عبد الوہاب بن احمد بن دہبان دمشقی نے فقہ پڑھی۔ وفات آپ کی دمشق میں یکشنبہ کے روز۷۵۵ھ کو وقوع میں آئی۔’بزرگ کشور‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
حدائق الحنفیہ