محمد بن عثمان بن ابی الھسن بن عبدالوہاب المعروف بہ ابنِ حریری: شمس الدین لقب تھا دمشق میں ۶۵۳ھ میں پیدا ہوئے۔بڑے عالم فاضل،فقیہ کامل، عارف مذہب تھے۔آپ کے وقت میں مذہب کی ریاست آپ پر منتہیٰ ہوئی۔علم ابنِ معلم اسمٰعیل قرشی تلمیذ جمال ادین محمود حصیری سے اخذ کیا اور دمشق کی قضاء کے متولی ہوئے اور ۷۲۸ھ میں وفات پائی۔
حدائق الحنفیہ