یوسف بن اسمٰعیل المعروف بہ ابن المعلم بن عثمان تقی الدین قرشی: رشید الدین لقب[1]تھا۔عالم فاضل،فقیہ کامل تھے۔فقہ اپنے والد ماجد سے پڑھی اور مدت تک تدریس وافتاء میں مشغو رہے۔اپنے والد کی وفات کے بعد ایک ماہ زندہ رہ کر قاہرہ میں ۷۱۴ھ میں وفات پائی۔
1۔ تقی الدین لقب،اپنے والد سے کچھ عرصہ قبل فوت ہوئے’’شذرات الذہب‘‘
حدائق الحنفیہ