محمد بن احمد بن عبدالعزیزقونوی دمشقی المعروف بہ ابنِ ربوہ: بڑے عالم فاضل،اصولی،فقیہ،محدث،مفسر،جدلی،لغوی،علامہ فنون،سوار میدان بحث تھے۔ ناصر الدین لقب تھا،علم رضی الدین ابراہیم بن سلیمان منطقی اور علاء الدین علی بن بلبان فارسی سے پڑھا۔شرح منار اور قدس الاسرار فی اختصار المنار اور مذہب المکیہ شرح فرائض السراجیہ تصنیف کیں اور شام کے ملک میں ۷۶۴ھ میں وفات پائی۔’’شہنشاہ زمانہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔
حدائق الحنفیہ