محمد[1]بن محمد بن شحنہ الشہیر بہ ابن الشحنہ: محب الدین لقب اور ابو الولید کنیت تھی،۷۴۹ھ میں پید اہوئے،بڑے بڑے علماء و فضلاء سے فقہ و ادب وغیرہ علوم پڑھے،حدیث اور اہل حدیث کے بڑے محب تھے،کئی دفعہ حلب اور شام کی قضاء پر مقرر ہوئے۔ابنِ ہمام نے آپ سے پڑھا،کتاب روضۃ المناظر فی اخبار الاوائل والا اخر حوارث ۸۰۶ھ تک تصنیف کی اور حوارث ۸۰۳ھ میں وہ واقعات بیان کیے جو ان کے اور امیر تیمور کے درمیان غلبہ حلب کے وقت سوال و جواب کے طور پر واقع ہوئے تھے،علاوہ اس کے ایک کتاب سیرت نبویہ اور ایک نظم متوسطہ میں لکھی اور ۸۱۵ھ میں وفات پائی،’’محب اندیش‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ ان کے بیٹے شمس الدین ابو الفضل محمد بن محمد بن محمد بن شحنہ (۷۰۴، ۸۵۹) کے حالات تکملہ میں ملاحظہ فرمائیں
(حدائق الحنفیہ)