علی بن نصر بن عمر: نور الدین لقب اور ابن سوسی کے نام سے مشہور تھے۔فقیہ فاضل،اصولی کامل تھے۔مدت تک مدرسۂ حسامیہ کے مدرس رہے اور ایک کتاب فقہ میں تصنیف کی مگر جب کتاب النکاح تک پہنچے تو ۷۷۵ھ میں موت کا پیادہ آگیا اور اس کو کامل نہ کر سکے۔
حدائق الحنفیہ