ابراہیم بن خطیب: تاج الدین لقب تھا،علوم مولیٰ یگان سے پڑھے یہاں تک کہ عالم اجل،فاضل اکمل،صاحب ہیبت و دبدبہ ہوئے۔سلطان مراد خاں نے آپ کو مدرسہ ازنیق کا متولی کیا اور اوائل سلطنت محمد خان بن مراد خاں میں جو ۸۵۵ھ کو تخت نشین ہوا،ازنیق میں فوت ہوئے۔
(حدائق الحنفیہ)