ابراہیم بن محمد بن محی الدین بن علائ الدین دمشقی: آپ کے والد اصل میں شہر خلیل کے رہنے والے تھے لیکن آپ دمشق میں پیدا ہوئےاور وہیں نشو و نماپاکر حلم میں مشغول ہوئے پھر قاضی القضاۃ سید محمد بن معلول کی صحبت اختیار کی اور قسطنطنیہ کو تشریف لے گئے پھر دمشق میں آکر سنان پاشا وزیر کے وسیلہ سے روزانہ ساٹھ سکہ عثمانیہ آپ کا وظیفہ مقرر ہوا اور مدرسہ سلیمیہ صالحیہ دمشق میں درس دیتے رہے اور جامع اموی میں مدت مدید تک عبدات میں مشغول رہے لیکن علماء کے حق میں شدید التعصب دائم المخاصمۃ تھے،آپ کے اور قاضی محب الدین کے درمیان برے مباحثے رہے اور طرفین سے ایک دوسرے کی تردید میں رسالے تالیف ہوئے ار احمد عیثاوی نے بھی آپ کی تردید میں ایک رسالہ لکھا لیکن اس کے تالیف ہونے کے تھوڑے دن بعد آپ دوم شعبان ۱۰۰۶ھ میں بروز شنبہ فوت ہوئے اور حسب وصیت مقابر صوفیہ میں دفن کیے گئے۔
(حدائق الحنفیہ)