ابراہیم بن رستم مروزی : علامہ و فقیہ اور محدث ثقہ تھے۔ابوبکر کنیت اور نجم الدین لقب تھا۔فقہ کو امام محمس سے اخذ کیا اور ان سے نوادر کو لکھا اور حدیث کو اسد عمر و بجلی اور ابی علمہ نوح بن مریم مروزی شاگرد ان امام ابو حنیفہ اور نیز امام مالک و ثوری و سعید و حماد بن سلمہ اور اسمٰعیل بن عیاش سے سُنا اور روایت کیا ۔کئی دفعہ بغداد میں آئے اور آپ سے امام احمد بن حنبلاور ابو خثیمہ زہیر بن حرب نے روایت کی اور ایک جم غفیر نے تفقہ کیا۔ہر چند خلیفہ مامون نے آپ کو قضا کے لیے کہا مگر آپ نے اس کو قبول نہ کیا اور اپنے وطن کو چلے گئے اور دس ہزار درم صدقہ دیا،۲۱۱ھ میں جب حج کر کے نیسا پور میں پہنچے تو وفات پائی۔ ’’امام الزمان ‘‘آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)