ابراہیم بن محمد سفر المعروف بہ ابن سفر غزی: عالم فاضل،فقیہ کامل، شیخ صوفی تھے،قصبۂ غزۂ میں پیدا ہوئے،قاہرہ میں جاکر سید علی الضریر وغیرہ سے فقہ پڑھی اور پندرہ سال کی عمر میں بڑا ملکہ حاصل کیا پھر غزہ میں مراجعت کی اور یہاں شیخ مصطفیٰ بن کمال الدین صدیقی دمشقی کی صحبت میں رہ کر علوم ظاہری و باطنی کی تکمیل کی اور تدریس وافادہ مخلوق میں مشغول رہ کر استسقاء کے مرض سے ۱۱۵۲ھ میں وفات پائی اور مقام ظاہر غزہ میں دفن کیے گئے۔’’فخر عرب‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)