ابراہیم[1] بن عبدالرحمٰن بن اسمٰعیل کر کی قاہری: آباء واجداد آپ کے رہنے والے تھے جو ایک گاوں کو ہ لنبان کے پاس واقع ہے مگر آپ شہر قاہرہ میں پیدا ہوئے۔آپ نے تقی حصنی اور تقی شمنی سے ملاقات کی اور کافیجی کے درس میں ھاضر ہوکر تلمذکیا اور یز امام ابن ہمام مصنف فتح القدیر سے استفادہ کیا۔سخاوی نے کتاب ضوء میں آپ کا مفصل حال لکھا ہے اور بیان کیا ہے کہ آپ نے فقہ میں ایک فتاویٰ المسمی بہ فیض المولیٰ الکریم علیٰ عبدہ ابراہیم دو جلد میں تصنیف کیا اور اس کے خطبہ میں لکھا ہے کہ جو قوی اور معتبر روایت ہے وہ اس میں لکھی گئی ہے۔ علاوہ اس کے توضیح ابن ہشام پر حاشیہ تصنیف کیا اور قاہرہ میں ۹۲۳ھ میں انتقال کیا۔ ’’شاہنشاہ دوراں‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ برہان الدین ابو الوفاء ابراہیم بن زین الدین ابی ہریرہ عبد الرحمٰن بن شمس الدین محمدمجد الدین اسمٰعیل کرکی الاصل قاہری،ولادت ۹؍رمضان ۸۳۵ھ۔’’النور السافر‘‘ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)