ابراہیم بن علی بن حسین اطاسی حمصی: برہان الدین لقب تھا اپنے زمانہ کے مشاہیر فقہاء میں سے شیخ عالم،فقیہ فاضل،امام کامل تھے،۱۱۲۲ھ میں پیدا ہوئے اور مصر میں جاکر مقام ازہر مین کئی برس تک اقامت اختیا کی یہاں تک کہ ماہر بارع ہوئے اور اپنے شیوخ سے افتاء و تدریس کی اجازت حاصل کی اور اپنے شہر حمص میں آکر تدریس وافتاء میں مشغول ہوئے پھر حلب اور قسطنطنیہ میں داخل ہوئے اور اخیر کو طرابلس شام میں فتویٰ حنفیہ کا منصب آپ کو حاصل ہوا یہاں تک کہ ۱۱۹۶ھ میں وفات پائی۔’’زیب مخلوقات‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)