ابراہیم بن علی رومی: عالم فاضل،بارع خصوصاً علوم قرآن میں ماہر باہر رئیس طارفہ جند تھے۔کتاب چلپی رومی کی کشف الظنون کی تعلیقات لکھی اور صدر الشریعہ کی کتاب کا ترجمہ کیا۔ایک دفعہ حج کر کے پھر مصر کے جانب سے حج کرنا چاہتے تھےکہ راستہ میں ۱۱۸۹ھ میں فوت ہوئے۔
(حدائق الحنفیہ)