ابراہیم بن محمد اسحٰق دہتانی: امام فاضل فقیہ کامل اور شہر و بستان کے رہنے والے تھے جو ماژ ندران کے پاس واقع ہے اور جس کو عبداللہ طاہر نے بنایا تھا،کچھ اوپر ۴۶۰ھ میں نیشا پور میں آئے اور فقہ کو علی بن حسین صندلی شاگرد حسین صمیری تلمیذ ابی بکر محمد کوارزمی شاگرد جصاص رازی سے پڑھا اور آپ سے عبد الملک بن ابراہیم ہمدانی صاحب طبقات حنفیہ و شافعیہ تفقہ کیا اور ۵۰۳ھ میں وفات پائی۔ ’’دہرافروز‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)