الیاس بن ابراہیم: بڑے عالم فاضل،تیز طبع،نہایت ذکی،نرم دل، ہشاش بشاش اور متعدد علوم و معقول میں ماہر باہر تھے،سریع الکتابۃ اس درجہ کے تھے کہ مختصر قدوری ایک دن اور سید شریف کے حواشی شمسیہ ایک رات میں لکھ لیا کرتے تھے۔سلطان مراد خاں کے دہد میں شہر بروسا کے مدرس مقرر ہوئے اور اسی جگہ وفات پائی،امامِ اعظم فقہ اکبر کی بہت عمدہ شرح تصنیف کی۔(وفات ۸۹۱ھ مرتب)
(حدائق الحنفیہ)