الیاس[1] بن یحییٰ بن حمزہ رومی: عالم فاضل،جامع معقول و منقول تھے، فقہ صاحب فصل الخطاب محمد بن محمد حافظی بخاری المعروف بہ خواجہ پارسا وغیرہ سے پڑھی یہاں تک کہ متعدد علوم میں ماہر کامل ہوئے اور بلادِ روم کی طرف تشریف لے گئے۔وہاں سلطان مراد خاں نے آپ کی بڑی عزت کی اور آپ کو مدرس مقرر کیا اور اسی جگہ فوت ہوئے۔
1۔ شجاع الدین الیاس رومی۔پیدائش ۸۳۵ھ،وفات ۹۲۹ھ (معجم المؤلفین)(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)