عافیت بن یزید بن قیس۱ الا زدی کوفی : امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سے آپ بڑے فقیہ دانااور محدث صدوق تھے یہاں تک کہ امام موصوف آپ کے وجود سے بڑےنازاں تھے اور آپ کی تعظیم و تکریم میں بڑا مبالغہ کیا کرتےتھے اور جب تک آپ سے مشورہ نہ لیتے کوئی بات اپنی کتابوں میں ملحق نہ کرتے اور اپنے اصحاب کو حکم دیتے کہ اب اس مسئلہ کو لکھ لو ۔ آپ نے امام اعمش اور ہشام بن عروہ سے بھی حدیث کی روایت کی،مدت تک کوفہ میں قاضی مقرر ہے اور ۱۸۰ھ میں وفات پائی ۔نسائی نے آپ سے تخریج کی ۔’’امام زماں‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
۱ اودی ۲ سعد بن عینہ ’’جواہر مضیہ ‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)