عفیف الدین عبد العلیم بن ابی القاسم ابنعثمان اقبال قربتی: ۸۲۲ھ میں پیدا ہوئے۔عالم فاضل اور فقیہ کامل تھے۔جمعہ ۵؍ذی الحجہ ۹۰۷ھ میں بمقام زبید (یمن) وفات پائی۔النور السافر میں لکھا ہے کہ آپ کے دو بیٹے عبد المجید متوفی ۲۴؍ رمضان ۹۰۹ھ اور رضی الدین صدیق متوفی ۱۸؍ذی الحجہ ۹۱۶ھ زبید کے مشہور فقیہ تھے۔
(حدائق الحنفیہ)