اسحٰق بن شیث المعروف [1] بالصفار: بڑے عالم فاضل ثقہ تھے،۴۰۵ھ میں حج کے ارادہ سے بغداد میں آئے جہاں نصر بن احمد بن اسمٰعیل کیسانی سے حدیث کو سُنا اور روایت کیا اور آپ سے آپ کے بیٹے ابو نصر احمد بن اسحٰق نے علم حاصل کیا، آپ وجہ معیشت کے لیے کانسی کے برتنوں کی تجارت کیا کرتے تھے اس لیے صفار کی نسبت سے معروف ہوئے۔
1۔ اسحٰق بن احمد بن شیث بن نصر بن شبیب بن الحکم الصفار بخاری صاحت تصانیف
(حدائق الحنفیہ)