اسحٰق بن بہلول بن مورق : فقیہ محدث حافظ حدیث تھے۔ ۱۶۴ھ میں شہر انبار میں پیدا ہوئے ۔فقہ حسن زیادہ اور ہیشم بن موسیٰ اصحاب امام ابو یوسف سے اخذ کی اور حدیث کو اپنے باپ او ر سفیا ن بن عینیہ اور وکیع بن جراح اور اسمٰعیل بن عینیہ سے سُنا اور روایت کیا ۔خطیب بغدادی نے لکھا ہے کہ آپ نے ایک کتاب فقہ میں متضاد نام اور ایک کتاب علم قراءۃ میں اور ایک مسند تصنیف فرمائی اور ۲۵۲ھ میں وفات پائی۔’’ امین[1] دو عالم ‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے ۔
[1] ۔ آپ کے بیٹے ابو جعفر اسحٰق تنوخی انبالوی۲۳۱ ،۳۱۹مشہور اور نحوی تھے ۱۲
(حدائق الحنفیہ)