اسحٰق بن ابراہیم بن مخلد بن جعفر بن مخلد: فقیہ فاضل محدث صدوق تھے۔ابو الفضل کنیت تھی۔خطیب بغدادی کہتے ہیں کہ میں نے آپ سے بھی کچھ تھوڑا سا لکھا،وفات آپ کی ماہ ربیع الاول ۴۲۹ھ میں ہوئی۔آپ کے والد ماجد ابو اسحیق ابراہیم بن مخلد متوفی ۴۱۰ھ بھی فاضل ادیب محدث صدوق صحیح الکتابت حسن النقل جید الضبط تھے لیکن فقہ میں محمد بن جریر طبری کا مذہب رکھتے تھے اور حدیث کو حسین بن یحییٰ قطان وابا عبد اللہ حکیمی اور قاضی احمد بن کامل سے روایت کرتے تھے۔
(حدائق الحنفیہ)