اسحٰق بن ابراہیم الشاشی المسر قندی الخطیبی: اپنے زمانہ کے عالم فاضل شیخ ثقہ تھے مولد آپ کا شہر شاش تھا جو نہر سیحون کے پاس سر حدارترک پر واقع ہے۔ کنیت ابو ابراہیم تھی،آپ نے امام محمد کی جامع کبیر کو زید بن اسامہ راوی سلیمان جو زجانی سے روایت کیا اور ۳۲۵ھمیں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)