اسماعیل بن تاج الدین بن احمد المعروف بہ محاسنی دمشقی: اپنے زمانہ کے امام عالم شیخ فاضل صاحبِ ثروت و مال اور جامع اموی دمشق کے خطیب و امام تھے۔ دمشق میں ۱۰۲۰ھ میں پیدا ہوئے اور اپنے والدِ ماجد کی گود میں پرورش پاکر طلب علم میں مشغول ہوئے یہاں تکہ کہ ایک جماعت شیوخ سے تحصیل علوم کر کے بارع وفائق ہوئے۔جامع اموی اور مدرسہ جوہریہ میں درس دیا بہت سے طلاب آپ کے پاس جمع ہوئے۔آپ اپنے والد کی طرح تجارت بھی کرتے تھے۔ ۱۰۶۹ھ میں آپ کو دولت علیہ کے حکم سے تدریس مدرسہ سلیمیہ کی تفویض ہوئی پھر ۱۰۵۸ھ میں مولیٰ عثمان رومی قاضی دمشق میں وفات پائی،’’فخر قلعہ‘‘تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)