اسمٰعیل بن محمد بن احمد بن طیب بن جعفر واسطی کماری: عید الفطر کے روز ۳۸۳ھ میں پیدا ہوئے،کنیت ابو علی تھی،فاضل دہر فقیہ متجر تھے۔فقہ اپنے باپ محمد بن احمد سے پڑھی اور حدیث کو عبید اللہ بن اسد اور ابا بکر احمد بن عبید اللہ اور ابا عبد اللہ بن مہدی سے سنا اور شہر واسط کے قاضی مقرر ہوئے۔وفات آپ کی ماہ جمادی الاولیٰ ۴۶۸ھ میں ہوئی۔
(حدائق الحنفیہ)